(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج جعلی آپریشن اور فرضی کامیابیوںکے دعوے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی ریاست کی سرحد پر دراندازی کی کوشش اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ سے متعلق اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے لبنان کی سرحد پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے پریس کانفرنس میں حزب اللہ کی جانب سے سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی علاقوں سے ہونے والے کسی بھی حملے کے لیے حزب اللہ اور لبنانی حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کی سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرکے آگ سے کھیل رہی ہے جس پر ہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا۔
حزب اللہ کی جانب سے جھڑپوں کی تردید پر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس شعبا فارمز میں ہونے والے تصادم کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔