• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 26 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار

قابض اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کے روز سیز فائر میں توسیع کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا

جمعہ 24-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار
0
SHARES
3
VIEWS

جنوبی لبنان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کے روز سیز فائر میں توسیع کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل اور بلدہ حانین میں شہریوں کے گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کارروائیاں کیں، جبکہ بلدہ مجدل زون کے مضافات اور جنوبی لبنان کے ضلع صور میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔

اسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن کے جنگی طیاروں نے رات گئے ضلع جزین میں واقع ریحان کی پہاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ضلع مرجعیون میں نماز فجر کے وقت ایک فضائی حملے میں بلدہ تولین میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسی قصبے پر شدید توپ خانے سے گولہ باری کی گئی، جبکہ بلدہ خربہ سلم پر بھی دشمن کے طیاروں نے بمباری کی۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد عمارتوں پر حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمارتیں حزب اللہ کے زیر استعمال تھیں۔

قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں عمارتوں کی مسماری اور گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں جاری رکھے ہوئے ہے جب قابض اسرائیل اور لبنان کے درمیان گذشتہ ہفتے سے سیز فائر نافذ العمل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ترامب نے گذشتہ جمعرات کو قابض اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا تھا، جس کی مدت اتوار کو ختم ہو رہی تھی، تاہم قابض صیہونی افواج روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

یہ اعلان ڈونلڈ ترامب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ اور وائٹ ہاؤس میں لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان مشاورتی اجلاس کے دوسرے دور کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

Tags: CeasefireConflictescalationisraelLebanonMiddle EastSecuritySouthern LebanonViolationswar news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.