• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ثالثوں کا دباؤ: صیہونی ریاست کا مذاکراتی وفد پیر کو دوحہ جانے کو تیار

اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں ثالثوں کی دعوت قبول کر لی ہے اور پیر کو دوحہ میں مذاکراتی وفد بھیجے گا تاکہ بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے

اتوار 09-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ثالثوں کا دباؤ: صیہونی ریاست کا مذاکراتی وفد پیر کو دوحہ جانے کو تیار
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتہ کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی مذاکراتی وفد پیر کے روز دوحہ جائے گا، جو کہ ثالثوں کی درخواست اور امریکہ کی حمایت کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نیتن یاہو نے مذاکرات کے حوالے سے سخت بیانات جاری کئے تھے۔

دوسری جانب، صیہونی ریاست کے نشریاتی ادارےچینل 14 نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور حماس کے درمیان رمضان المبارک کے دوران عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیر اعظم کی ٹیلی فونک مشاورت کے اختتام پر، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں ثالثوں کی دعوت قبول کر لی ہے اور پیر کو دوحہ میں مذاکراتی وفد بھیجے گا تاکہ بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔”

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، "شاباک” (اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی) کے نائب سربراہ، جسے "میم” کے ابتدائی حرف سے ظاہر کیا گیا ہے، اس وفد کی قیادت کریں گے جو دوحہ پہنچے گا۔

حماس: مذاکرات میں مثبت پیش رفت، محصور غزہ کی فوری امداد کی ضرورت

ہفتے کے روز، حماس کے ترجمان عبد اللطیف قانوع نے تصدیق کی کہ مصری اور قطری ثالثوں کی کوششیں جاری ہیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد مکمل کیا جا سکے اور اس کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔

قانوع کے مطابق، "اس حوالے سے مثبت اشارے موجود ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ حماس مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے، جو کہ فلسطینی عوام کے مطالبات کو پورا کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی برادری اور ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنے اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کو ختم کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حماس کی قیادت کا وفد، جو جمعہ سے قاہرہ میں موجود ہے، مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے طریقہ کار اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو اس پر عملدرآمد کے لیے مجبور کرنے کے معاملات پر گفتگو کر رہا ہے۔

حماس: غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل غزہ میں انسانی تباہی کو مزید گہرا کر رہی ہے

ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں، حماس نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت، جس کی قیادت بنجمن نیتن یاہو کر رہے ہیں، پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں پیدا کردہ انسانی تباہی کو مزید سنگین کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا، "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اجتماعی سزا کے طور پر دو ملین سے زائد فلسطینی شہریوں کو بھوک اور بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم رکھ کر کھلی جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، اور یہ سلسلہ ساتویں دن بھی جاری ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.