(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مراکشی وفد نے صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بعد اسلامی ملک مراکش کے اعلیٰ سطح کے سفارتی حکام پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز اسرائیل کادورہ کیا، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں مراکشی وفد نے اپنا سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل مراکشی وزیرخارجہ نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب اور رباط میں سفارتی مشن دو ہفتوں کے دوران کھل جائیں گے ، جبکہ حالیہ مراکشی وفد کا دورہ اسرائیل کو تسلیم کرلینے کے بعد اسرائیل کا پہلا دورہ ہے ۔