• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایردوآن کی جرمن چانسلر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں پر سخت تنقید

اب تک تقریباً 60 ہزار نہتے فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی ہے

جمعہ 31-10-2025
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
ایردوآن کی جرمن چانسلر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں پر سخت تنقید
0
SHARES
24
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز کے قابض اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری قتل عام اور نسل کشی کی یاد دہانی کرائی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ آیا جرمنی کو قابض اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی نظر نہیں آ رہی۔

انقرہ میں دونوں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران طیب ایردوآن نے کہا کہ قابض اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 60 ہزار نہتے فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ انسانیت سوز جرائم عالمی برادری کی فوری مداخلت کے متقاضی ہیں تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش نسل کشی اور قحط کے بحران کو روکا جا سکے۔

صدر ایردوآن نے بتایا کہ انہوں نے جرمن چانسلر کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف آواز بلند کی اور جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ بڑھانے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے دن رات کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ جرمن ریڈ کراس اور ترک ہلال احمر کو انسانی امداد کی سرگرمیوں میں مؤثر کردار دیا جائے، مگر قابض اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ تک امداد کی ترسیل مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک ہلال احمر اور بین الاقوامی ریڈ کراس کو غذائی امداد پہنچانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں کیونکہ قابض اسرائیلی افواج امدادی قافلوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

طیب ایردوآن نے کہا کہ قابض اسرائیل غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں سمیت جدید تباہ کن اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے گذشتہ شب غزہ پر ہونے والی تازہ بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “کیا جرمنی ان مناظر کو نہیں دیکھ رہا؟ کیا آپ ان مظالم کی خبریں نہیں سنتے؟”

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اب تک ایک لاکھ ٹن سے زائد غذائی امداد غزہ بھیج چکا ہے لیکن یہ مقدار تباہ حال علاقے کی ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امدادی سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ بھوک اور بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو۔

غزہ پر جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے طیب ایردوآن نے کہا کہ مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کی ثالثی میں 10 اکتوبر سنہ2025ء کو حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی جنگی مشین رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ ان کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں قابض اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وقفِ فائر کے باوجود قابض اسرائیل نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، جن میں حالیہ فضائی حملے شامل ہیں جن کے نتیجے میں 211 فلسطینی شہید اور 597 زخمی ہوئے، جیسا کہ وزارت صحت غزہ نے رپورٹ کیا ہے۔

Tags: #Genocide#Germany#Turkeygazaفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.