(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ فلسطینیوں کی اموات امریکا اور یورپی ممالک میں ہوئی ہیں، گزشتہ روز امریکا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ اور سمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی میں کورونا کاشکار ہونے والا ایک اور فلسطینی چل بساہے ۔ 78 سالہ عبداللہ طہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دنیا بھر میں کورونا سے اب تک کم سے کم 80 فلسطینی جاں بحق اور 1383 متاثر ہوچکےہیں۔
سب سے زیادہ721 فلسطینی امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ متاثرین میں سے 29 عالمی وباء سے سے جاں بحق ہوئے ہیں ،ترکی میں 16 فلسطینی کورنا کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوئے ہوئے ہیں، ناروے اور سویڈن میں مزید پانچ پانچ فلسطینیوں کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، متحدہ عرب امارات میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہے جس میں سے پانچ فوت ہوچکے ہیں۔
