(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اوقاف کمیٹی نے بتایا کہ صہیونی آبادکارمسجد اقصٰی میں عبادت کرتے نمازیوں کے آگے کھڑے ہو گئےجس سے نمازیوں میں بے بسی کا غم و غصہ پایا جاتا ہے اوریہ روزانہ کا معمول بنتا جارہا ہے کہ شر پسند عناصر فلسطینیوں کو مذہب کے نام پر تنگ کر تے ہیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شر پسند اسرائیلی آبادکاروں ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم مسلمانوں کی تیسری مقدس عبادت گاہ قبلہ اول پر صہیونی فوج کی سرپرستی میں دھاوا بولا اور مقدسات کی بےحرمتی کی۔
صہیونی شرپسند عناصر نے مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کا مذاق اڑایا اور ان پر مذہبی اشتعلا ل انگیز فقرے کسے جبکہ مسجداقصٰی کے وسیع صحنوں میں آزادانہ گھومے پھرے۔
قبلہ اول میں فلسطینی انتظامیہ کی اوقاف کمیٹی نے بتایا ہے صہیونی آباد کار مراکشی دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور مسجد کی حرمت کو نظر انداز کر تے ہوئے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی ،شور غل مچایا اور عبادت کرتے نمازیوں کے آگے کھڑے ہو گئےجس سے نمازیوں میں بے بسی کا غم و غصہ پایا جاتا ہے اوریہ روزانہ کا معمول بنتا جارہا ہے کہ صہیونی آبادکار فلسطینیوں کو مذہب کے نام پر تنگ کر تے ہیں۔