(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی الاقصیٰ ٹی وی چینل کی جانب سے تیار کردہ مزاحمتی ڈرامہ سیریز’ان آف فائر ‘ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے اشتراک سے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمولی پر لانے کی سازشوں کا حصہ ڈرامہ سیریز ‘ام ھارون ‘ کے مقابلے میں عوام میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب اور کویتی فنکاروں کے اشتراک سے تیار ہونے والے متنازعہ ڈرامہ سیریز ام ھارون کی تیاری سے قبل ہی اطلاعات تھی جس میں اس ڈرامے کے مقاصد کو عیاں کردیا تھا جس کے بعد "انک آف فائر” کے نام سے مزاحمتی ڈرامہ سیریز تیار کرنے کے لیے اقصیٰ ٹی وی کے عملے نے صرف 75 دن صرف کیے تاکہ رواں سال 2020 میں رمضان کے مقدس ایام کے دوران سازشی ڈرامے کے مقابلے میں عوام الناس کو بہترین اور مثبت تفریح فراہم کی جاسکے ۔
ڈرامہ سیریز ‘ان آف فائر’ الاقصیٰ ٹی وی چینل کی ایک پرانے سیریز ہے جس میں صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم، اسرائیل کی دروغ گوئی کو بے نقاب کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کو ڈرامائی تمثیل میں اجاگر کیاگیا ہے ۔