(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) یکم جولائی 2020 کو اسرائیل کےغرب اردن پر قبضے کےاعلان کے بعد سے شرپسند صیہونی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین القوامی میڈیا میں فلسطینیوں کی املاک اور زرعی زمینوں سمیت گھروں اور آبادیوں پرحملوں کی خبریں عام ہونے پر بین الاقوامی سطح پر صیہونی دہشتگردی کے خلاف مذمت کا آغازہوا اور امریکی کانگریس کے ممبران نے اسرائیل کو دی جانے والی امداد کو مشروط کرنے پر زور دینا شروع کیا۔
بین الاقوامی دباؤ اور فلسطینی بکھرےہوئےدھڑوں کے اتحاد نے اسرائیل کو اپنےاعلان سے پیچھے ہٹنےپر مجبور کیا اور آخر کار غرب اردن پر صیہونی قبضے کے بیانات میں کمی آنا شروع ہوگئی تاہم اس ایک ماہ کے دوران صیہونی شرپسند آبادکاروں کے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں اسرائیلی ریاست کی مکمل حمایت واضح طورپردیکھی جاسکتی ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے "المیزان ” کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر 25 حملے کیئے جس میں فلسطینی آبادیوں ، راہگیروں اور ان کی املاک سمیت زرعی زمینوں اور باغوں پر حملے شامل ہیں ،
شرپسند آبادکاروں کے حملوں میں 28 گاڑیاں سیکڑوں ایکڑ پر محیط زرعی زمین اور باغات سمیت 15 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔