(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ حزب اللہ شہری آبادیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ ذخیرہ کررہا ہے ، تمام صورتحال ہماری نظر میں ہے اور اسرائیل جنگ کیلئے تیار ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے صیہونی ریاست کے وزیردفاع اورسابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز نے حزب اللہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظٰم حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل ہیں”۔
بینی گینٹز نے انٹر ویو کے دوران ایک نقشہ پیش کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ٹھکانوں کا ہے جہاں حزب اللہ نے میزائل ذخیرہ کر رکھے گئے ہیں اور یہ تمام مقامات اسرائیلی لبنانی سرحد پر شہری علاقوں کے بیچ واقع ہیں۔
صیہونی وزیردفاع نے کہا کہ مذکورہ ٹھکانوں میں سے ہر ایک کو عملی اور انٹیلی جنس بنیاد پر جانچ لیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج لڑائی کے لیے تیار ہے۔