(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بیماریوں کا پابند سلاسل رہنا باعث تشویش ہےصہیونی ریاست اسیران کے بنیادی حقوق کا احترام کرے اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں۔
جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی” کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جیلوں میں قید بیمار فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتےہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈکراس کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر بیمار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دبائو ڈالیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست تمام اسیران کے بنیادی حقوق کا احترام کرے اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل مریزض فلسطینیوں کی زندگی بچانے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ 30 جون 2020ء کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میںبتایا گیا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں 41 خواتین، 160 نابالغ بچوں اور 365 انتظامی قیدیوں سمیت 4700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔