(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی جانب سے طویل غیر قانونی محاصرے کا شکار غزہ میں دو مختلف مقامات پر صیہونی فوج کے نصب کردہ بم پھٹنے سے ایک فلسطینی شہری شہید متعدد زخمی ہوگئے ، فلسطینی حکام نے بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح بارڈ کے مشرق میں دو الگ الگ مقامات پر بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ، یہ بم دھماکے اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ بم کے پھٹنے سے ہوئے جس میں خان یونس کے رہائشی 36 سالہ فلسطینی کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
فلسطینی حکام ان بم دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں ۔