(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت’عوفر’ نے یہودی آبادکار پر قاتلانہ حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے رہائشی 18 سالہ خلیل جبارین کو اسرائیلی کی فوجی عدالت عوفر نے 16 ستمبر 2018ء کو یہودی بستی غوش عتصیون کے قریب چاقو کے حملے میں اسرائیلی ریزرو فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے جبکہ اس کے علاوہ تین دیگر الزامات غیرقانونی طورپر دستی ہتھیار رکھنے، قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر الزامات عاید کیے ہیں ۔
اسرائیل فوجی پر حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے جبارین کو فائرن کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 5500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 42 خواتین، 230 بچے اور 450 انتظامی قید شامل ہیں۔