(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں قتل کررہے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم "واعد” کے ترجمان عبد قندیل نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی جیل میں طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث شہید ہونے والے 75 سالہ فلسطینی بزرگ قیدی سعدی الغرابلی کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے اسرائیلی جیلوں کو فلسطینیوں کا مقتل گاہ بنادیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں طبی امداد کی عدم فراہمی سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد روزانہ بڑ رہی ہے ، سعدی الغرابلی کی شہادت اسرائیلی ریاست کی دہشتگرانہ کارروائیوں کا حصہ ہے ۔