(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارات نے اپریل میں اسرائیلی وزیر اعظم ، امریکی عہدیداروں اور عرب ریاستوں کے سربراہوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ابوظہبی اسرائیل سمٹ کو منسوخ کردیا ، امارات نے برہمی کا ظہارکرتےہوئے کہا ہے نیتن یاھو کے الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دیئے گئے انٹر ویو میں دعویٰ کیا کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے انہیں فوری طور پر اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے اس بیان پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکر استعمال کررہے ہیں ، یو اے ای اسرائیل کے کسی بھی انتخابی عمل کا کبھی بھی حصہ نہیں بنے گا۔
متحدہ عرب مارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات نے اسرائیل ، امریکا اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ابوظبی میں طے شدہ ابو ظہبی اسرائیل سمٹ کو فی الحال ملتوی کردیا ہے اور عرب ممالک کے ایک حکمراں کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہونے والے سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی شرکت کرنا تھی۔