• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے،امارات نے ابو ظہبی اسرائیل سمٹ منسوخ کردیا

جمعہ 19-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیلی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے،امارات نے ابو ظہبی اسرائیل سمٹ منسوخ کردیا

UAE cancels plans for Israel, US summit as Netanyahu uses ties to advance election bid

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متحدہ عرب امارات نے اپریل میں اسرائیلی وزیر اعظم ، امریکی عہدیداروں اور عرب ریاستوں کے سربراہوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ابوظہبی اسرائیل سمٹ کو منسوخ کردیا ، امارات نے برہمی کا ظہارکرتےہوئے کہا ہے نیتن یاھو کے الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دیئے گئے انٹر ویو میں  دعویٰ کیا کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے انہیں فوری طور پر اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے اس بیان پر  ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بناکر استعمال کررہے ہیں ،  یو اے ای اسرائیل کے کسی بھی انتخابی عمل کا کبھی بھی حصہ نہیں بنے گا۔

متحدہ عرب مارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات نے اسرائیل ، امریکا اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ ابوظبی میں طے شدہ ابو ظہبی اسرائیل سمٹ کو فی الحال ملتوی کردیا ہے اور عرب ممالک کے ایک حکمراں کو اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ ماہ اپریل میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی  میں ہونے والے سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی شرکت کرنا تھی۔

Tags: ابوظہبی اسرائیل سمٹاسرائیلی الیکشناماراتشیخ محمد بن زید النہیانمتحدہ عرب اماراتنیتن یاھونیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.