(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی اسیروں کی جانب سےاپنے مطالبات کی منظوری کیلئے صیہونی حکام کو چوبیس گھنٹوں کی مہلت دے دی۔
صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ "ریمون”جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے حقوق کے لیے نئی تحریک شروع کرنے کی تیاری کی ہے۔
فلسطینی قیدیوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قابض صہیونی حکام کو 24 گھنٹے کی وارننگ دی ہے۔
فلسطینی اسیران کی طرف سے ہڑتال اس وقت شروع کی گئی جب قابض فوج نے ریمون جیل میں قید 23 فلسطینیوں کو ‘نفحہ’ جیل منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے فلسطینی اسیران کے کمروں میں اشتعال انگیز چھاپے مارے اور انہیں زدو کوب کیا۔سیران کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جیل میں لگائے گئے جیمرز فوری طورپر ہٹائے جائیں کیونکہ جیمرز کینسر جیسے خطرناک امراض کا موجب بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری طرف اسی جیل میں 23 فلسطینی اپنے مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں،ان میں سے پانچ نے پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔