ا اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ میں نیشنل سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علائو الدین بروجردی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ایرانی گیس پائپ لائن سرحد تک لے آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے دورہ ایران کے دوران، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دی جائیگی، ایران پاکستان میں بھی پائپ لائن بچھانے کا کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ہزاروں سینٹری فیوجز موجود ہیں، حزب اللہ اور حماس کو اسلحہ دینے کا اعتراف کرتے ہیں، پاک ایران بجلی سپلائی میں بنیادی مسئلہ انفراسٹکچر کا ہے، یہ مسئلہ حل ہو جائے تو پاکستان کو بجلی مہیا کرسکتے ہیں، اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید فلسطینی 57 شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دہشتگردی میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے...
Read more