مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی بیت المقدس میں قائم بلدیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب سلواہ قصبے میں غزلان۔ العباسی فلسطینی خاندان کی ملکیتی اراضی کو ’مفاد عامہ‘ کی آڑ میں غصب کرلیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے گذشتہ روز Â سلوان میں العباسی فلسطینی خاندان کی اراضی کا گھیراؤ کرنے کے بعد اس کے قریب عربی اور عبرانی زبانوں میں نوٹس آویزاں کیے جن پر لکھا گیا ہے کہ یہ خالی پلاٹ ’مفاد عامہ‘ کے لیے استعمال کیا جائے گا جسے فلسطینی اپنی مرضی سے استعمال نہیں کرسکتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزلان خاندان کی مغصوبہ اراضی 300 مربع میٹر ہے، جسے صہیونی فوج نے’گرین لینڈ‘ قرار دے کراس پر تعمیرات کی ممانعت کردی ہے۔