• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمنی مزاحمت کا القسام کو پیغام: میدانِ جہاد میں شانہ بشانہ

جنرل الغماری نے مزید کہا کہ غزہ امت مسلمہ کے عزت و وقار کی علامت بن چکا ہے کبھی شکست نہیں کھائے گی ،کیونکہ جب تک القسام جیسے حق پرست مرد زندہ ہیں مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہوگا۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
یمنی مزاحمت کا القسام کو پیغام: میدانِ جہاد میں شانہ بشانہ
0
SHARES
122
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کے ممتاز رہنما جنرل محمد الغماری نے ایک پرجوش پیغام میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈزسے مخاطب ہوتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے پاکیزہ ہاتھوں کو تھامتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یمن اپنی عوام، افواج اور قیادت سمیت، جنگ کے میدان میں ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا یہاں تک کہ وعدہ پورا ہو اور مقدس سرزمین اپنے حقیقی وارثوں کو واپس مل جائے۔”

جنرل الغماری نے مزید کہا کہ غزہ امت مسلمہ کے عزت و وقار کی علامت بن چکا ہے کبھی شکست نہیں کھائے گی ،کیونکہ جب تک القسام جیسے حق پرست مرد زندہ ہیں مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہوگا۔

عید قربان کے مبارک موقع پر جنرل الغماری نے اپنے اس پیغام کو ایک نئے عہد سے تعبیر کیا کہ ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ جہاد کی راہ ہی ہمارا راستہ ہے اور ہم کبھی اس سے انحراف نہیں کریں گے۔ دشمن کی تقدیر شکست ہے، اور فلسطین ہمیشہ صنعاء کے دل میں بسا رہے گا۔ القدس ہمارے عقیدے، ہمارے نصاب تعلیم اور ہمارے جہاد کا مرکز ہے۔

یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج اس سے قبل بھی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے لیے عسکری حمایت اور اظہار یکجہتی کر چکی ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جاری قابض صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مزاحمتی قوتوں کو عسکری سلام بھی پیش کیا۔

گزشتہ بدھ کو یمنی فوج کے عسکری ترجمان یحییٰ السریع نے اپنی ایک ویڈیو تقریر میں واضح اعلان کیا کہ یمن جو ایک آزاد، خودمختار اور غیرت مند قوم ہےفلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہےچاہے پوری دنیا فلسطین ساتھ چھوڑ دے، ہم نہیں چھوڑیں گے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں جب تک قابض اسرائیل کا ظلم ختم نہ ہو اور محاصرہ ٹوٹ نہ جائے۔”
یمنی افواج جو انصار اللہ کے تحت سرگرم ہیںمسلسل قابض صہیونی ریاست کی نسل کشی کے خلاف فلسطینی عوام کا ساتھ دے رہی ہیں۔ بحیرہ احمر میں صہیونی اور امریکہ کی حمایت یافتہ تجارتی و فوجی جہازوں پر حملے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

Tags: اسرائیلالقسامحماسصہیونی فوجغزہفلسطینیمنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.