• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض صہیونی فوج کےحملے میں ایک اور صحافی شہید، کُل تعداد دو سو ستائیس ہو گئی

آج غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک انسانی مشن کے دوران اسرائیلی بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی، مؤمن محمد ابو العوف، شہید ہو گئے

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض صہیونی فوج کےحملے میں ایک اور صحافی شہید، کُل تعداد دو سو ستائیس ہو گئی
0
SHARES
43
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قوم کے خلاف قابض صہیونی ریاست کی طرف سے جاری نسل کُشی میں صحافی بھی محفوظ نہیں رہے۔ آج غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک انسانی مشن کے دوران اسرائیلی بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی، مؤمن محمد ابو العوف، شہید ہو گئے، ان کے ساتھ تین امدادی کارکن بھی ہلاک ہوئے۔

مؤمن ابو العوف ایک دلیر اور تجربہ کار فوٹو جرنلسٹ تھے جو مختلف مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے منسلک تھے۔ ان کی شہادت کے بعد جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد دو سو ستائیس تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی حکومتی میڈیا دفتر  نے اس افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو قابض صہیونی فوج کی جانب سے منظم طریقے سے نشانہ بنانا نہ صرف صحافت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کے اصولوں کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں بشمول بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس اور عرب صحافی یونین اور دنیا بھر کی صحافتی انجمنوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان وحشیانہ جرائم کی سخت مذمت کریں اور قابض صہیونی فوج کے ظالمانہ رویے کے خلاف آواز اٹھائیں۔

دفتر نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک کو بھی ان جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے جو اس نسل کشی کی جنگ میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر قابض صہیونی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مجرمانہ کردار پر نظرثانی کریں اور فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کو بند کروائیں۔

بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، صحافتی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے باضمیر افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، ان کے جنگی مجرموں کو عالمی عدالتوں میں پیش کریں اور غزہ میں صحافیوں کے قتلِ عام کو فوری طور پر روکیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونیغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.