• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 15 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: معصوم فلسطنیوں کی نسل کشی کو چھ سو تیرہ دن مکمل، صہیونی درندگی میں شدت شہدا کی تعداد میں اضافہ

غزہ آج موت کی وادی ہے۔ ہر طرف آہوں، سسکیوں اور جنازوں کی قطاریں ہیں۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے 590 روز: 48 گھنٹوں میں 200 سے زائد شہید
0
SHARES
14
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی محصور، بے بس اور مظلوم فلسطینی آبادی پر قابض صہیونی ریاست کی مسلط کردہ نسل کشی پر مبنی جنگ کو آج چھ سوتیرہ روز ہو چکے۔

روزنامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ پچاسی دنوں سے قابض افواج  نے بمباری کی شدت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ مارچ 2025ء سے بنیادی خوراک کی فراہمی پر مکمل پابندی ہے جس  نے حالات کو قحط اور فاقہ کشی کی خوفناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق صرف آج پیر کی صبح سے اب تک غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم چھتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خانیونس کے جنوبی علاقے میں، قابض صہیونی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر معصوم بچہ (امیر ابراہیم ابو شلوف) شہید ہو گیا۔ اس کی ننھی لاش فلسطینی قوم کے زخموں پر ایک اور گہرا وار بن گئی۔
غزہ کے جنوبی علاقے نتساریم میں امدادی سامان کے مرکز کے قریب قابض افواج کی درندگی کے نتیجے میں بیس فلسطینی شہید اور دو سو بیس سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

ہسپتال القدس، جو خود بھی بار بار قابض اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بنتا رہا ہے، ان کے ترجمان  نے بتایا کہ فجر سے لے کر اب تک بارہ شہداء اور ایک سو چوبیس زخمیوں کو وصول کیا، جنہیں نتساریم کے مقام پر امداد کے انتظار میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

نصیرات میں واقع ہسپتال العودة نے اعلان کیا ہے کہ انہیں بھی پانچ شہداء اور سو سے زائد زخمی موصول ہوئے ہیں۔

ادھر خانیونس کے مغربی علاقے المواصی میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک خیمے کو نشانہ بنایا، جو بے گھر فلسطینیوں کی عارضی پناہ گاہ تھی۔ اس حملے میں فداء ابراہیم زعرب شہید ہوئیں، جب کہ دیگر کئی افراد زخمی ہوئے۔

وادی غزہ میں فراہم کی جانے والی امداد کے منتظر شہریوں پر بھی حملہ کیا گیاجس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

قابض صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے شمال مشرقی غزہ میں واقع التفاح محلے پر بھی دو فضائی حملے کیے، جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

خانیونس کے ایک گھر پر کی گئی بمباری نے مزید شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا۔ جب کہ قابض صہیونی ہیلی کاپٹروں  نے جنوب مغربی خانیونس میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

خانیونس کے ایک کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے۔ شہداء کی شناخت خدیجہ رائد اسماعیل ابو دیہ، سامیہ علی رائد اسماعیل ابو دیہ، علی رائد اسماعیل ابو دیہ اور اسلام حسن حسین ابو دیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اسی علاقے کے ایک اور خیمے پر قابض اسرائیل نے حملہ کیا جس میں مزید تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی شناخت محمد نعیم کامل منصور، علی محمد نعیم منصور اور لمیہ غالب کامل منصور کے ناموں سے کی گئی ہے۔

غزہ آج موت کی وادی ہے۔ ہر طرف آہوں، سسکیوں اور جنازوں کی قطاریں ہیں۔ لیکن ا ن صہیونی مظالم کے باوجود فلسطینی قوم کا حوصلہ جھکنے کو تیار نہیں۔ ان کے خیمے تو بکھر گئے، لیکن ان کا عزم آج بھی فولاد کی طرح مضبوط ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیصہیونی فوجصہیونیئزمغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.