• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 15 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: قابض صہیونی حملے میں صحافی اور تین امدادی کارکن شہید

وہ نہ تو مسلح تھے اور نہ ہی کوئی خطرہ پیش کر رہے تھے۔ ان کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت تھا۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: قابض صہیونی حملے میں صحافی اور تین امدادی کارکن شہید
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی سرزمین ایک بار پھر خونریزی کا شکار ہوئی۔ پیر کی شام، قابض اسرائیلی فوج  نے غزہ شہر کے التفاح محلے میں یأفا اسٹریٹ پر ایک وحشیانہ فضائی حملہ کیا، جس کا ہدف وہ افراد تھے جو جانیں بچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔ اس حملے میں ایک بہادر صحافی، مؤمن ابو عوف، اور تین فلسطینی امدادی کارکن، حسین محیسن، براء عفانہ، اور رائد العطار شہید ہوگئے۔

یہ افراد ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قابض اسرائیل نے انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔ وہ نہ تو مسلح تھے اور نہ ہی کوئی خطرہ پیش کر رہے تھے۔ ان کا واحد مقصد انسانیت کی خدمت تھا۔ تاہم، ظالموں کی نظر میں یہ عمل ہی سب سے بڑا جرم ٹھہرا۔

قابض صہیونی افواج  نے پیر کی شام پورے غزہ پر شدید بمباری کی۔ ایک طرف غزہ کے شہری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث کھلے آسمان تلے دم توڑ رہے ہیں، دوسری طرف ان کی مدد کو پہنچنے والے رضاکاروں کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض صہیونی جنگی طیاروں نے التفاح محلے میں الشعراوی اور الحداد عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔

غزہ کے بے بس شہریوں کے لیے مؤمن ابو عوف اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے امدادی کارکن صرف افراد نہیں تھے؛ وہ امید کی کرن، زندگی کا سہارا، اور دکھوں کا مداوا تھے۔ ان کے خون سے رقم کی گئی یہ داستان اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ قابض اسرائیل کی نسل کشی صرف عمارتوں کی تباہی نہیں، بلکہ انسانیت کی بنیادوں پر ایک حملہ ہے۔

قابض صہیونی فوج کے حملے اب صرف جنگی محاذ تک محدود نہیں رہے؛ وہ خبر کے محافظوں اور رحمت کے فرشتوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف ایک منظم نسل کشی جاری ہے، اور اس پر خاموشی اختیار کرنا بھی ایک جرم ہے

Tags: اسرائیلصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.