• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عید کے دوران غزہ پر صہیونی حملے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا ثبوت ہیں: حماس

صرف آج صبح سے ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں چھپن مزید فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اتوار 08-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید

SENSITIVE MATERIAL. THIS IMAGE MAY OFFEND OR DISTURB People carry a Palestinian casualty after following an Israeli strike, after the Israeli army issued evacuation orders, in the Shujaiya neighborhood of Gaza City April 3, 2025. REUTERS/Mahmoud Issa

0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے پہلے دو دنوں میں غزہ پر صہیونی بمباری سے سو سے زیادہ فلسطینیوں کی ہلاکت صہیونی ریاست کی نسل کشی کی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔ تنظیم کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے فلسطینی قوم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قابض صہیونی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بیان میں خاص طور پر جمعہ کے روز ہونے والے حملے کا ذکر کیا گیا، جس میں خضر خاندان کے چالیس سے زیادہ افراد شہید ہوئے۔ یہ تمام افراد عید کی خوشیاں منانے کے لیے ایک عمارت میں جمع تھے، جن میں بچے، خواتین، ڈاکٹرز اور انجینئرز شامل تھے۔

حماس نے عرب، اسلامی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وحشیانہ قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور نیتن یاہو سمیت صہیونی قیادت کو انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے عالمی عدالتوں میں لایا جائے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، صرف آج صبح سے ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں چھپن مزید فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک چون ہزارساتھ سو بہتر فلسطینی شہید اور ایک لاکھ پچھیس ہزارساتھ سو چونتیس افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے بہت سے افرادکی حالت نازک ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیحماسصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.