• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی ریاست کا امدادی کشتی "میڈلین” پر حملہ، بین الاقوامی رضاکار گرفتار

قابض فوج  نے پہلے کشتی کا مکمل محاصرہ کیا، پھر تمام مواصلاتی چینلز کو جام کر دیا اور کشتی پر سوار افراد کو اپنے موبائل فونز بند کرنے کا حکم دیا۔

پیر 09-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی ریاست کا امدادی کشتی "میڈلین” پر حملہ، بین الاقوامی رضاکار گرفتار
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج  نے انسانیت سوز جرائم میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہے قابض صہیونی فوج نے کشتی پر سوار امن پسند کارکنوں پر ڈرون کے ذریعے ایک خاص قسم کا سفید کیمیائی اسپرے بھی کیا، جس سے ان کی جلد متاثر ہوئی۔ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔محصور غزہ کے مظلوم باشندوں تک امداد پہنچانے والی کشتی میڈلین پر ڈرون حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا گیاہے۔

عرب میڈیا کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی بحری فوج نے "فریڈم فلوٹیلا کولیشن” کے زیر انتظام غزہ کی جانب امدادی سامان لے جانے والی کشتی میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں گھیر لیا اور اس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا۔ کشتی میں موجود تمام بین الاقوامی رضاکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ قابض فوج  نے پہلے کشتی کا مکمل محاصرہ کیا، پھر تمام مواصلاتی چینلز کو جام کر دیا اور کشتی پر سوار افراد کو اپنے موبائل فونز بند کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد کشتی سے تمام رابطے منقطع ہو گئے اور جاری لائیو سٹریمنگ بھی اچانک بند ہو گئی۔

قابض صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ نے بھی "فریڈم فلوٹیلا” کی کشتی کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کشتی کو اقابض سرائیل کے اشدود بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چھ جون کو اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہونے والی اس امدادی کشتی میں عالمی شہرت یافتہ سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے بارہ امن پسند رضاکار سوار تھے، جنہوں نے غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی کا پیغام پہنچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا ۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجغزہفلسطینمقبوضہ فلسطینمیڈلین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.