پیر 15 اگست 2022
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result

اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن

جمعہ 19-06-2020
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ:-فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محمد حسین محنتی، محفوظ یار خان، میجر(ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر ہمدانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، اتحاد اہلسنت کے رہنما مفتی مسرور ہاشمی، نظام مصطفی پارٹی کے رہنما الحاج محمد رفیع، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضااور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اینکرپرسن وصحافی معید پیرزادہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز تسلط کو تسلیم کرنا مسئلہ کشمیر کی حیثیت کو کمزور کر دیگا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان فلسطین پالیسی پر قائداعظم کے موقف کی تجدید کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیلی سرمایہ کاری کے اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں ۔برطانوی مفادات کے محافظ اسرائیلی حمایت میں نکل کر آ رہے ہیں۔

رہنماؤں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ جس میں وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی پالیسی قرار دیا تھا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے اسرائیل کو غاصب قرار دیا ۔ ہم دو ریاستی حل کی تلاش میں کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں، سابق جرنیلوں کے بعد اب صحافی بھی اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے بنیادی نظریہ پر حملہ ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ فلسطین و کشمیر کے حق کےخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کریں گے۔ معیدپیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش کو آشکار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب جان لیں مسئلہ فلسطین عرب حکمرانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری مسلم اُمّہ کا مسئلہ ہے۔پاکستان کو عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوست پالیسی پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہحکومت اسرائیل کی حمایت میں بات کرنے کو سنگین جرم قرار دے۔پاکستان میں موجود اسرائیلی گماشتوں کےخلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Tags: AlAqsagazaPakistanpalestineSavePalestine
ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستانی برٹش صحافی معید پیرزادہ اسرائیل کی حمایت میں سامنےآگئے

Next Post

اسرائیل کاغرورخاک میں ملانے والا پاکستانی پائلٹ سیف الاعظم  

Next Post
اسرائیل کاغرورخاک میں ملانے والا پاکستانی پائلٹ سیف الاعظم  

اسرائیل کاغرورخاک میں ملانے والا پاکستانی پائلٹ سیف الاعظم  

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaqudsTweets by roznamaquds

فیس بک پر فالو کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

  • All
  • بریکنگ نیوز
  • پاکستان
  • پی ایل او
  • خاص خبریں
اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس
خاص خبریں

اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس

15 اگست 2022
0
0

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی  فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس...

Read more
جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان
خاص خبریں

جب تک اسرائیلی قبضہ رہے گا مزاحمت جاری رہے گی، اسلامی جہاد کا اعلان

15 اگست 2022
0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب
خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مزاحمت فلسطین کا جواب

15 اگست 2022
0

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.