(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی ایک لمبی فہرست ہے جو صیہونی حکومت کے ہاتھوں قتل ہو ئے ہیں ان میں الجزیرہ نیوزچینل کی خاتون رپورٹربھی شامل ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں گذشتہ 4 دہائیوں سے صہیونی حکام کی جانب سے صحافیوں پر قاتلانہ پالیسی کے نتیجےمیں متعدد فلسطین میں صہیونی بربریت کو اقوام عالم کے سامنے لانے کی پاداش میں ہمیشہ کی نیند سلادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی ایک لمبی فہرست ہے جو صیہونی حکومت کے ہاتھوں قتل ہو ئے ہیں ان میں قطر کے الجزیرہ نیوزچینل کی رپورٹر51 سالہ شیریں ابو عاقلہ جنہیں جنین میں صہیونی جارحیت کی کووریج کے دوران شہید کیا گیا سمیت چنددیگر شہید ہونے والے صحافیوں کے نام یہ ہیں۔
13 اپریل 2018 کو 26 سالہ احمد ابو حسین کو غزہ کی پٹی میں ، 26 سالہ عبدالله فضل مرتجی شجاعیہ کے علاقے میں صہیونی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، علی شحته ابوعفش36 سال عمر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی باقیات سے راکٹ لگنے سے زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگئے، 35 سالہ سیمون کمیلی بھی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئیں ، 29 سالہ حماده خالد مقاط، 26 سالہ شادی حمدی ایاد الزیتون محلے میں، 22 سالہ عبداللہ نصر خلیل فہجان رفح بارڈر ، 27 سالہ محمد ماجد داہر، 22 سالہ محمد نورالدین مصطفی الدیری قابض فوج کی جانب سے الشوجیہ بازار پر توپ خانے کی بمباری کی نیوز کوریج کے دوران شہید ہوئے۔ الدیری فلسطینی نیٹ ورک فار اخبارات اور میڈیا کا کیمرہ مین تھے۔