(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض فوج نے داؤد الزبیدی کے گھر میں داخل ہو کر نہتے شہری کو وحشیانہ تشدد کیا اور ان کے خاندان کے سامنے انہیں براہ راست گولیاں مار کر زخمی کردیا، بعد ازاں زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین میں اسرائیلی قابض فوج نےعلی الصبح اسرائیل کی بدنام زمانہ گلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی اسیرزکریا الزبیدی کے بھائی داؤد الزبیدی کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
قابض فوج نے داؤد الزبیدی کے گھر میں داخل ہوکر نہتے شہری کو وحشیانہ تشدد کیا اور ان کے خاندان کے سامنے انہیں براہ راست گولیاں مار کر زخمی کردیا، بعد ازاں زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ 8 ماہ قبل قابض صہیونی جیل گلبوع میں فلسطینی قیدی زکریا الزبیدی اور دیگر 5 اسیران نے فلمی انداز میں جیل سے فرار حاصل کیا تھا جس کے بعد 4 قیدیوں کو دابارہ حراست میں لے لیا گیا بعد ازاں دو مزید قیدیوں کوآخر میں گرفتار کر لیا گیا تھا جن کے نام زكريا الزبيدی اور محمد العارضہ تھے۔