(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ جماعت صہیونی دشمن کی جانب سے قتل کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہے اور روسیوں کے ساتھ نقطہ نظرایک جیسے ہونے کی بنیاد پر روس اور فلسطینیوں کے درمیان تعاون جاری رکھیں گے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں کو قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ رہنماؤں کے بیرونی دورے جاری رہیں گے۔
حماس کے بیرون ملک نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق جنہوں نے حال ہی میں ماسکو میں حماس کے وفد کی سربراہی کی تھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ جلد روس کا دورہ کریں گےاور فلسطینی مفاہمت کی منجمد ہوجانے والی فائل کو دوبارہ شروع کر نے کے مطالبے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت صہیونی دشمن کی جانب سے قتل کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہے اورجلد روسیوں کے ساتھ نقطہ نظرایک جیسے ہونے کی بنیاد پر روس اور فلسطینیوں کے درمیان تعاون جاری رکھیں گے۔
ابو مرزوق نے قابض ریاست اسرائیل سے متعلق جماعت کے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست کو کسی بھی صورت میں مستحکم نہیں ہونا چاہیے اور اس کی تمام حکومتیں ہمارے عوام سے دشمنی رکھتی ہیں اور ہمیں ان میں سے کسی کے استحکام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔