(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر نظررکھنے اور مغربی کنارےمیں صہیونی فوج کی بربریت کے باعث ہردوسرے دن نہتے فلسطینیوں کے شہادتوں پر مزاحمت کے رد عمل سے بچنے کیلیے قابض حکام نے غزہ پرآئرن ڈوم نصب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی حکام کی فلسطینیوں پر مظالم کی حکمت عملی تیز کرنے کے بعد غزہ سے جوابی حملوں کی پیش نظر سرحدی پٹی پر صہیونی اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسی بھی وقت غزہ سے راکٹ حکملوں کو روکنے کے لیے نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام نصب کرنے شروع کر دیے ہیں۔
صہیونی حکام نے فلسطینی محاصرہ زدہ علاقے غزہ پر نظر رکھنے اور مغربی کنارےمیں صہیونی فوج کی بربریت کے باعث ہر دوسرے دن نہتے فلسطینیوں کے شہادتوں پر مزاحمت کے رد عمل سے بچنے کیلیے آئرن ڈوم کونصب کیا ہے جو کہ غزہ سے سو کلو میٹر دوری پرہے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارود غزہ کی سرحد پر منتقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے مسلسل کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں کشیدگی میں شدیداضافہ ہوا ہے جس کے باعث اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کشیدگی میں کمی نہ آنے کی صورت میں جنگ کیلیے خبر دار کیا گیا ہے۔