(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں پر فلسطینیوں کے حملوں کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے سڑکوں کو گھیراؤ کر لیا اور زخمی آبادکاروں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ فلسطینی حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی.
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے علاقے میں صہیونی آبادکاروں کے مسلسل پر تشدد حملوں کا جواب دیتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے بھی یہودی بستی تفوح اور مجدالیم کے قریب آباد کاروں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑیوں پر سنگ باری سمیت مولوتوف بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 3 صہیونی آباد کار زخمی اور ان کی گاڑیاں تباہ جبکہ فلسطینی نوجوانوں نے سنگ باری سے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
صہیونی آبادکاروں پر فلسطینیوں کے حملوں کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے سڑکوں کو گھیراؤ کر لیا اور زخمی آبادکاروں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ فلسطینی حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔