(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق نے ماورائے عدالت کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور ان کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور پرامن مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے کشمیریوں کے گھروں اور گلیوںمیں گھس کر دو روز کے اندر مزید 2 افراد کو شہید کر دیا ہےجس کے خلاف جمعہ کو وادی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال پرکشمیری عوام نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لواحقین نے بھارتی فوج سےا پنے شہداء کے جسد خاکی کی وصولی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے کشمیری علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہےجس کے خلاف مظاہرین نےبھر پور احتجاج کیا۔
حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور میر واعظ عمر فاروق نے ماورائے عدالت کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور ان کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور پرامن مظاہرے کیے گئے۔
بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس