(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی اس کارروائی کے باعث نوجوان کے خاندان کی جانب سے مزاحمت کے نتیجے میں صہیونی فوج نے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نےجنوبی بیت لحم کے دھیشا کیمپ میں ایک فلسطینی مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی اور بلا جواز گھر میں داخل ہوکر فلسطینی نوجوان ابراہیم عرفہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
قابض فوج کی اس کارروائی کے باعث نوجوان کے خاندان کی جانب سے زاحمت کے نتیجے میں صہیونی فوج نے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور نوجوان کو فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کی جانب سے پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں اغوا ہونے والے فلسطینی کی تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں۔