(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی چاقو بردار بھی صہیونی فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہوگیا، موقع پر موجود قابض فوج نے فائرنگ کر کے فلسطینی پرقابو پانے کے بعدگرفتار کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس کے اڈے پر ایک فلسطینی نے 3 یہودی مذہبی مدرسے کے صہیونی طلبا کوچاقو کے وار کر کے زخمی کر دیاجن کی عمریں بیس سال کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی چاقو بردار بھی صہیونی فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہوگیا، موقع پر موجود قابض فوج نے فائرنگ کر کے فلسطینی پرقابو پانے کے بعدگرفتار کرلیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے صہیونی طالب علموں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فلسطینی چاقو حملے میں معاونت کرنے والے دو اورفلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔