(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) تحریک فتح نے بھی گرفتار کیے گئے اپنے فلسطینی کارکنان کی شناخت کے بعد اسرائیلی حکومت کو ان کی زندگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کوئی نقصان پہنچا تو صہیونی ریاست اس کی ذمہ دار ہوگی۔
اسرائیل کے نشریاتی ادارے ’’ یروشلم پوسٹ ‘‘کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں تقریبا ایک ہفتے کی تلاش کے بعد6 مفرود فلسطینیوں کی تلاش میں جاری سرچ آپریشن کے دوران دو قیدیوں کو الناصرہ شہر سے گرفتار کرلیاگیا جن کی شناخت محمود عبداللہ عارضہ اور یعقوب محمود قادری کے نام سے ہوئی ہے۔اور ان کا تعلق اسلامی جہاد سے بتایا جاتا ہے، گرفتار ہونے والے دوفلسطینیوں کواس وقت گرفتار کیا گیا جب ناصرہ کے مقامی شہریوں نے بتایا کہ دو مشکوک افراد ان سے کھانا مانگ رہے تھے۔ اس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مفرور ہونے والے دو قیدیوں کو پکڑ لیا۔
خیال رہے کہ تحریک فتح نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان پر ڈھائے جانےوالے مظالم بند کرانے کے لیے اقدامات کریں۔