(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے کہا کہ الشیخ خلیل المیس کی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور قضیہ فلسطین کے دفاع میں گذری۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی مفتی اعظم الشیخ خلیل المیس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئےمرحوم کے لواحقین سے ٹیلیفونک گفتگو کی اورمفتی اعظم مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
حماس رہنما نے کہا کہ الشیخ خلیل المیس کی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت اور قضیہ فلسطین کے دفاع میں گذری ہےاور ان کی وفات سے لبنانی قوم، عرب اقوام اور عالم اسلام ایک ممتازعالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ممتازلبنانی عالم دین الشیخ خلیل المیس اتوار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ ان کی عمر80 سال تھیاور وہ طویل عرصےسے علیل تھے۔