(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت میں فلسطینی کی رہائی کے اس مشروط فیصلے کے بعد بے گناہ فلسطینی کو عیدالضحٰی کےموقع پر اپنے خاندان سےعلیحدہ عید منانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار کیےگئے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی قیدی محمد جبارین کو اس شرط پر رہا کیا ہے کہ انہیں 15 دن کے لئے مسجد اقصی سے بے دخل کیا جائے۔
صہیونی عدالت میں فلسطینی کی رہائی کے اس مشروط فیصلے کے بعد بے گناہ فلسطینی کو عید الضحٰی کےموقع پر اپنے خاندان سےعلیحدہ عید منانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سےمقبوضہ فلسطین میں عام طور پر مسلمانوں کے خاص تہواروں اور رسومات میں انتشار پھیلانے کے لیے اس طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔