(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے قبلہ اول میں مسلمان بچوں اور خواتین سمیت ہر شخص کو نشانہ بناتے ہوئے انسانی وقار مجروح کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد اقصٰی میں حرم شریف پرصہیونی شر پسندوں کے دھاوے اور اس مقام پر صہیونیوں کے داخلے پرپابندی کی کھلی خلاف ورزی پر ترکی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصی پرشر پسند عناصرکو دھاوؤں کی اجازت دے کر نسل پرست یہودیوں کے ہاتھوں حرم الشریف کے تقدس کی پامالی کی ہے اور نماز پڑھتے ہوئے مسلمانوں کو آبادکاروں کے تشدد کانشانہ بنایا ہےجبکہ صہیونی فوج نے ان بے قصور فلسطینیوں کو جو عبادت کے لیے جمع ہوئے تھے حراست میں لے لیا۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے قبلہ اول میں مسلمان بچوں اور خواتین سمیت ہر شخص کو نشانہ بناتے ہوئے انسانی وقار مجروح کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیزی کا تسلسلجاری ہے اور یہ دوسرا واقعہ ایسے وقت میںرونما ہوا ہے کہ جب رمضان کے مقدس مہینے میں مسجداقصی پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے تناؤ ابھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے جو انتہائی خطرناک صورت حال کی جانب اشارہ ہے۔