(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق "اسرائیل” کی مقبولیت پورے یورپ خصوصا برطانیہ کی عوام میں بہت کم ہوگئی ہےجس کی وجہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اور غزہ میں بم باری کی تباہکاریاں بتائی جاتی ہیں۔
بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ "یوگوف” کی عالمی رائے عامہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہاسرائیل کی فلسطین میں غزہ کے نہتے شہریوں پر بم باری کے نتیجے میں تمام یوروپی ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعداسرائیل کی مقبولیت ہر لحاظ سے کم ہوکر 14فیصد رہ گئی ہے۔
یوگوف نے اپنی ویب سائٹ پر سروے کے نتائج پیش کیے ہیں جن میں گذشتہ فروری میں ہونے والے آخری سروے کے بعد سے "اسرائیل” کی مقبولیت پورے یورپ خصوصا برطانیہ کی عوام میں بہت کم ہوگئی ہےجس کی وجہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اور غزہ میں بم باری کی تباہکاریاں بتائی جاتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 13 فیصد برطانوی لیبر پارٹی نے اسرائیل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا جبکہ 68 فیصد نے اسے منفی قرار دیا ہےاسی طرح قدامت پسند کنزرویٹو پارٹی کے 53 فیصد ووٹروں نے اسرائیل کو منفی قراردیا جبکہ 29 فیصد نے مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔