• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی کے بعدہی صہیونی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ

ہفتہ 22-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جنگ بندی کے بعدہی صہیونی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنگ بندی کے بعد خوشی کا جشن منانے والے فلسطینی شہری مسجد اقصٰی میں  جمعہ کی نماز کے بعد مسجد کے احاطے میں جمع تھے، اورفلسطین کے حق میں  نعرہ لگارہے تھے کہ قریب ہی اسرائیلی پولیس کے ایک  تعینات دستے نے دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں  غزہ کی پٹی میں حماس اورقابض فوج  کےدرمیان  11 روزہ محاز آرائی کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کے محض چند گھنٹوں بعدہی  صہیونی ریاست کی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ  کی نماز کے لیے آئے ہوئے  نمازیوں پر دھاوا بول دیا  بھاری مقدار میں فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور خواتین اور بچوں پر دھاتی  خول میں لپٹی ربر کی گولیاں برسائیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جنگ بندی کے بعد خوشی کا جشن منانے والے فلسطینی شہری مسجد اقصٰی میں  جمعہ کی نماز کے بعد مسجد کے احاطے میں جمع تھے، اورفلسطین کے حق میں  نعرہ لگارہے تھےکہ قریب ہی اسرائیلی پولیس کے ایک  تعینات دستے نے دھاوا بول دیا اور اسٹنٹ گن، دستی بموں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

واقعے کے فورا بعد صہیونی پولیس نے بھیڑ  کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ بھی شروع کر دی  جس سے نہتے فلسطینیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

واضح رہے کہ 230  سے زائد مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کے بعدقابض ریاست اسرائیل کی جانب سے   فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہےاور فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی فلسطنیوں نے غزہ کی سڑکوں پرفلسطینی پرچم کے ساتھ  جشن منایاجبکہ نوجوانوں نے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں ۔

Tags: القدسحماسصہیونیئزمفلسطینی جشنقابض ریاست اسرائیلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.