• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد اقصیٰ پر صیہونی دھاوے مسلم امہ کے اتحاد کے متقاضی ہیں

جمعرات 18-02-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ پر صیہونی دھاوے مسلم امہ کے اتحاد کے متقاضی ہیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر منظم صہیونی  آبادکاروں کے دھاوے مسلم اقوام کے متحرک ہونے اور قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا تقاضا کرتےہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت  حماس کی جانب سےمسجد اقصٰی پر یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ پر پریس کانفرنس میں ترجمان حازم قاسم  نے بیان میں کہاہے کہ یہودی آبادکاروں ‌کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں ‌شدت کا مقصدصہیونی حکام کے نئے خطرناک اسٹیٹس کو مسلط کرنا اور مقدس مقام کو یہودیانے کی حکومتی پالیسی کے تحت آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حالیہ ایام میں یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہےان اشتعال انگیز دھاووں  میں صہیونی حکومت اور اس کے دیگر ریاستی ادارے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصٰی  سمیت پوری دنیا میں بالعموم عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک کی مجرمانہ لاپرواہی سے  مسلمانوں کے مقدس مقامات پرحملوں میں اضافہ ہوا ہے  جس میں مسجد اقصیٰ بھی یہودی شرپسندوں کے حملوں ‌کا ہدف ہےجس کا واضح مطلب ہے کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے تشخص کو درپیش خطرات میں مسلسل اضافہ قومی اور سرکاری سطح پر مسلم اقوام کے متحرک ہونے کا تقاضا کرتا ہے اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Tags: اسلامی مزاحمتی تحریک حماسحازم قاسمصہیونی آباد کارقبلہ اوّلمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.