• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا دہشت گردامارات میں اسرائیلی سفیر مقرر

ہفتہ 12-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا دہشت گردامارات میں اسرائیلی سفیر مقرر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کو اجتماعی سزائیں دینے، ان کی گرفتاریوں، گھروں‌ کی مسماری، فلسطینی قیدیوں پر دوران حراست غیرانسانی تشدد، فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر پابندیوں اور غزہ کی خونی ناکہ بندی جیسے جرائم میں آوی دیختر پیش پیش رہنے  کے بعد  اب  متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا سفیر مقرر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق نیتن یاھو  نے اپنے قریبی ساتھی اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں مشہور بدنام زمانہ  شخصیت آوی دیخترکو متحدہ عرب امارات میں صہیونی ریاست کا سفیر مقرر کر دیا  ہے ۔

آوی دیختر کی امارات میں بہ طور سفیر تعیناتی پر نیتن یاھو اور ان کےحکومتی اتحادیوں کےدرمیان اختلافات بھی پیدا ہونے کے واضح امکانات بھی موجود ہیں البتہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق آوی دیخترکی تقرری فی الوقت نیتن یاھو کا ذاتی فیصلہ ہے جس میں حکومتی اتحادی بینی گینٹزکی جانب  سے  اس کی حمایت نہیں کی گئی  ہے جبکہ نیتن یاھو کے بیان کے مطابق داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ کی قیادت اور کئی دوسری اہم سیکیورٹی اور سیاسی ذمہ داریوں کی بدولت دیختر ایک تجربہ کار سفارت کار ثابت ہوسکتا ہے اور اس پر اسرائیلی حکومت اعتبار کر سکتی ہے۔

Tags: آوی دیختربینی گینٹزمتحدہ عرب اماراتمقبوضہ فلسطیننیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.