فلسطینی پرزنرز کلب کے سربراہ قدورہ فارس نے 20 فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا-
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مغوی اسرائیلی فوجی کے متعلق معلومات فراہم کیے جانے کے مقابلے میں بیس فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی نے اسیران کے اہل واقارب کیلئے امید اور حوصلہ پیدا کر دیا ہے-انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی کا مسئلہ اہم ترین ہے- انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینی اسیران کی رہائی کے متمنی ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت مغویوں کی جانب سے گیلاد شالیت کے متعلق معلومات فراہم کیے جانے کے بعد بیس فلسطینی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-
فلسطینی مزاحمتی گروپ گیلاد شالیت کے زندہ ہونے کے متعلق ثبوت پیش کریں گے- ذرائع کے مطابق اسرائیل جرمن ثالثی کے ذریعے ویڈیو کیسٹ حاصل کرے گا جس میں گیلاد شالیت کی ایک منٹ کی ویڈیو ہو گی