• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں پرکورونا وائرس کا حملہ کراسکتے ہیں، رپورٹ

جمعہ 13-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں پرکورونا وائرس کا حملہ کراسکتے ہیں، رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین  میں انسانی حقوق  کیلئے کام کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  صیہونی جیل حکام فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہے ہیں،

بیمار فلسطینی مریضوں کے علاج میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد خدشہ ہے کہ صیہونی حکام اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں پر کورونا وائرس کا حملہ کراسکتے ہیں۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کو دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس  سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ اسرائیل کسی ذریعے سے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں تک اس مہلک وائرس کو پھیلاسکتاہے جس کے نتیجے میں قیدیوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے، صہیونی ریاست کی طرف سے جیلوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے ہیں جس سے یہ شبہ ہو رہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حوالے سے پالیسی کے پس پردہ کوئی دوسرا مقصد کار فرما ہے۔

اسرائیلی ریاست کی طرف سے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے میں مجرمانہ غفلت برتنا قیدیوں کو کرونا وائرس کا شکار کرنے کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔انسانی حقوق مرکز کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اوسطا ایک کمرے میں 8 فلسطینی قید ہیں۔ اگر کسی جیل میں کرونا وائرس پھیلتا ہے تو اس کے نتیجے میں تمام قیدیوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Tags: صیہونی جیل حکامفلسطینی قیدیقابض صیہونیکورونا وائرس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.