• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس کو اسرائیل کی جھولی میں ڈالاجارہا ہے، فخر الدین آلتن

بدھ 29-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
القدس کو اسرائیل کی جھولی میں ڈالاجارہا ہے، فخر الدین آلتن
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کا مقصدفلسطینیوں کے مطالبات کو رد کر کے اسرائیل کو خوش کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، القدس کو اسرائیل کی جھولی میں ڈالا جارہا ہے۔

ترکی صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے سماجی رابطو کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ نے نام نہاد امن پلان کے ذریعے پورے بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی کوشش کی ہے۔ بیت المقدس اسرائیل کا نہیں ہے اور کسی تیسرے فریق کے فیصلے سے اسے کسی کو پیش بھی نہیں کیا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ  امریکہ کا تیار کردہ نام نہاد امن  منصوبہ اسرائیلی قبضے اور اسرائیلی رہائشی بستیوں کو جائز ثابت کرنے کے لئے  ایک بیان سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔اس پلان کا نہ تو اطلاق کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ فیلڈ کی صورتحال کے عادلانہ  جائزے پر مبنی ہے۔آلتن نے کہا ہے کہ اس پلان کا مقصد فلسطینیوں کے مطالبات کو رد کر کے اسرائیل کو خوش کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی پوری دنیا نے مخالفت کی  ہے۔ اور اب مذکورہ نام نہاد امن  پلان کے ذریعے پورے بیت المقدس کو اسرائیل کی جھولی میں ڈالا جا رہا ہے۔ بیت المقدس نہ تو اسرائیل کا حصہ ہے اور نہ ہی اسے  کسی تیسرے فریق کے فیصلے سے کسی کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

انھو ں نے  مزید کہا کہ یہ منصوبہ اس بات کی عکاسی کر رہا  ہے کہ علاقے کو اپنے داخلی   مسائل  کے ساتھ بیرونی مداخلت کے بغیر دلچسپی لینا چاہیے۔ بعض خلیجی ممالک مساوات، انصاف اور امن  سے بالکل بے بہرہ اس پلان کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان ممالک کو عرب اور مسلمان رائے عامہ کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔

Tags: القدسامریکی منصوبہصدی کی ڈیلصیہونی ریاستفخر الدین آلتنمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.