(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک کی سربراہی میں درجنوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق پیرکوعلی الصباح مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت درجنوں یہودی داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی ،اس گروہ کی قیادت یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک کر رہے تھے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے سربراہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کار درجنوں کی تعداد میں تھے جو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کی قیادت صہیونی مذہبی پیشوا یہودا گلیک کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ مسجد اقصی میں داخل ہونا،وہاں موجود عبادت گزاروں پر تشدد کرنا اور مسجد کے احاطے میں دندنانہ یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے۔
