(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے شہررام اللہ میں صیہونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ، قابض فوج نے مشتعل نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ کے شمال میں قائم پناہ گزین کیمپ جلزون میں صیہونی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور رویتی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا ، مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیئے جس سے 25 سالہ عمر والزون زخمی ہوگیا جبکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور 28 سالہ ثائرنخلہ سمیت متعدد فلسطینی نوجوانوں کوگرفتارکر لیا۔
آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے پناہ گزین کیمپ کے سیکڑوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں فوری طبی امدادمہیا کی گئی ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کررہی ہے جس کے باعث فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ چل رہا ہے اور اب تک پرتشدد جھڑپوںمیں 150 سے زائد فلسطینی زخمی اور 2 شہید ہوچکے ہیں جبکہ 5 اسرائیلی فوجی بھی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
