(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کو مالی اور معاشی تباہی کی طرف دھکیلنے کا سلسلہ جاری،الخلیل میں چار فلسطینیوں کے گھروں اور ایک صنعتی فیکٹری کو ڈھانے کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی شہریوں کو ان کے گھر ڈھانے کے لیے نوٹس جاری کردیئے جب کہ ایک عدد صنعتی فیکٹری کے مالک کو بھی فیکٹری گرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔تمام گھر جن کو نوٹس جاری کئے گئے وہ الخلیل شہر کے شمالی علاقے بیت عوا نامی قصبے میں شامل ہیں۔
بیت عوا کے میئر عبدالکریم مسلمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور وہاں مقامی لوگوں کو ان کے گھروں کو ڈھانے کے نوٹس جاری کیے۔
یاد رہے کہ فلسطینیوں کو گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کرنا اور بعد ازاں انکو بزور طاقت مسمار کرنا صہیونی ریاست کا گھناؤنا وطیرہ بن چکا ہے۔