(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں شدید گرمی، سورج سوا نیزے پر پہنچ گیا، درجہ حرارت میں اچانک تیزی سے شہریوں نے ساحل سمندر کارخ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اچانک درجہ حرارت میں شدت، پارہ آسمان کو چھونے لگا، گرمی سے بے حال شہریوں نے ساحل سمندرکا رخ کرلیا جبکہ بیت المقدس میں گرمی سے بچاؤں کیلئے زائرین پر پانی کا چھڑکاؤں وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ ہے جس میں شام کے اوقات میں بھی کمی کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کی موجودگی کے باعث حبس اور گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدھ کے روز گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی اضافہ ممکن ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے وقت گھروں سے کم سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔