(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے وفد کی اسامہ ہمدان کی سربراہی میں ایرانی شوریٰ کونسل کے صدر عامرعبداللہ حیان سے ملاقات۔
لبنان کے شہربیروت میں ایرانی سفارتخانے میں ہونے والی اس ملاقات میں لبنان میں حماس کے خصوصی نمائندے احمد عبدالھادی، سیاسی امورکے نائب جہاد طٰحہٰ اورمیڈیا کوآرڈینیٹر عبدالمجید العواد شامل تھے۔
ملاقات میں حماس کے وفد نے ایرانی حکام کو قطر کے شہر بحرین میں امریکی سرپرستی میں ہونے والی نام نہاد صدی کی ڈیل اور اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص فلسطینی پناہ گزینوں کی دوسرے ممالک میں صورتحال پر تفصیلی بریفینگ دی۔
عامرعبداللہ حیان نے حماس کے وفد کو اپنی حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپوراورغیرمتزلزل مزاحمت کی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ بہترین انداز میں لڑرہی ہے،
